
ہاٹ لائن نیوز : کوٹری اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث کوٹری سے کراچی جانے والا ڈاؤن ٹریک معطل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جامشورو میں سکھر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، کوٹری ریلوے اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد کوٹری سے کراچی جانے والی ڈاؤن ٹریک کو معطل کر دیا گیا۔









