
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی بانی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔









