مرغیوں کےشورسےتنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

0
146
مرغیوں کےشورسےتنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کلفٹن میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ آکر خاتون عدالت پہنچ گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں مرغیوں کو گھروں میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل سے پوچھا کہ آپ نے ابھی تک اس حوالے سے قانون کیوں نہیں بنایا، کیا آپ کے بنیادی حقوق میں سے کوئی متاثر ہو رہا ہے؟

درخواست گزار نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ مرغیاں دکانوں پر فروخت ہو رہی ہیں یا گھروں میں پالی جاتی ہیں، کیا آپ کے بنیادی حقوق میں سے کوئی متاثر ہو رہا ہے؟

خاتون کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس کے پڑوسی نے مرغیاں گھر میں پال رکھی ہیں، مرغیاں شور مچانے سے پریشان ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا کہ یہ غیر قانونی ہے۔

سی بی سی کے وکیل نے کہا کہ مرغیوں کو رکھنے یا نہ رکھنے کا کوئی قانون نہیں ہے۔ درخواست گزار خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں۔ عدالت نے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a reply