پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر پہنچ گیا

0
196
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندی پر پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروبار کے آغاز پر ہی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

جمعرات کو پی ایس ایکس پر کاروبار کا آغاز مثبت نوٹ پر ہوا اور 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 2سو44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 87 ہزار 5سو53 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں مزید 823 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 88000 کی سطح عبور کر گیا۔

Leave a reply