ایئر لائنز کے انتظامی مسائل ختم نہ ہوپائے

0
180
ایئر لائنز کے انتظامی مسائل ختم نہ ہوپائے

ہاٹ لائن نیوز : حالیہ دنوں میں ایئرلائنز کے انتظامی مسائل نے مسافروں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 4 پروازیں منسوخ اور 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

بین الاقوامی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن سے اسلام آباد کی پروازیں 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے دوشنبہ کی پروازیں ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے استنبول کی پرواز ایک گھنٹہ اور کراچی سے دبئی کی پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ کراچی استنبول پرواز بھی آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

Leave a reply