بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کیلیے درخواست دائر

0
138
بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کیلیے درخواست دائر

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے بانی کے طبی معائنے کیلیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی درخواست بھی شامل ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے دائر کی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی ، ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔

ذاتی معالجین کو پندرہ روزہ شیڈول کیمطابق چیک اپ کی اجازت ہونی چاہیے۔ متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی درخواست بھی شامل ہے۔

Leave a reply