چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں، قاتل کون نکلا ؟

0
212
چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں، قاتل کون نکلا ؟

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے لیاری لی مارکیٹ میں رہائشی عمارت سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے چار خواتین کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

لیاری لی مارکیٹ کے فلیٹ سے ایک ہی گھر کی چار خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹی، بہو اورنواسی شامل ہیں۔

لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد پولیس نے بھائی کو حراست میں لے لیا جس نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گھر کا ایک فرد بلال تینوں خواتین اور بچی کے قتل میں ملوث ہے کیونکہ ملزم کو گھر کی بعض خواتین پر ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے شک کی بنیاد پر اپنی طلاق یافتہ بہن، کمسن بھانجی، بہنوئی اور والدہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، جب کہ بلال نے اپنی بیوی کو بھی طلاق دی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر تین ماہ کا بچہ بیڈکے نیچے سے ملا ہے۔ زیر تفتیش بلال کے بیٹے کے ہاتھ پر کٹ کا نشان ہے، گھر سے ملنے والے چاقو کو بھی فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Leave a reply