دلہن رخصتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

ہاٹ لائن نیوز : مصر میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔ دلہن اپنی شادی کے دن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔
یہ افسوسناک واقعہ مصر کے جنوب مغربی علاقے میں اس وقت پیش آیا، جب دلہن شادی کی تقریب کے بعد اپنے شوہر کے گھر میں داخل ہوئی۔ لیکن اچانک بےجان ہوکرگرگئی ۔
دلہن کو اس حالت میں دیکھ کر سب کا رخ اس کی طرف ہوگیا اور اسے فوراً قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ دلہن کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے دل کا شدید دورہ پڑا ہےجوجان لیوا ثابت ہوا۔









