سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک

0
153
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

بیان کے مطابق 18 اکتوبر کو سیکورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب خفیہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 5 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 3 خودکش جیکٹس کیساتھ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

Leave a reply