بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد اچھی خبر سامنے آگئی

0
149
بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد اچھی خبر سامنے آگئی

ہاٹ لائن نیوز: چشتیہ کے مشہور بزرگ خواجہ نظام الدین اولیاء کے سالانہ عرس کے موقع پر بھارتی ہائی کمیشن نے 82 پاکستانی زائرین کو پانچ روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے۔ زائرین ہفتہ کو واہگہ بارڈر کے راستے دہلی روانہ ہونگے۔

یاد رہے کہ ہر سال عرس کے موقع پر پاکستانی زائرین کو ویزے کے حصول کے لیے طویل انتظار اور کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماضی میں بھی بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جس کیوجہ سے عازمین کی مذہبی رسومات میں شرکت متاثر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق گزشتہ ہفتے تک زائرین اسی طرح کی مشکلات کا شکار تھے تاہم انہیں دو روز قبل لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی جہاں انہیں ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Leave a reply