سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کی انوکھی خواہش

0
137
سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ کی انوکھی خواہش

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کرنے کی درخواست کی ہے۔سومی علی نے انسٹاگرام پر لارنس بشنوئی کو براہ راست پیغام شیئر کیا، جو اس وقت سابرمتی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

سومی علی نے انسٹاگرام پر کہا، ’’ہیلو، لارنس بھائی۔ میں نے سنا اور دیکھا ہے کہ آپ جیل سے بھی زوم کال کرتے ہیں اس لیے میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں۔ براہ کرم مجھے بتائیں کہ یہ کسطرح سے ہوسکتا ہے؟

سومی علی نے مزید کہا، ‘دنیا میں راجستھان میری پسندیدہ جگہ ہے، میں آپ کے مندر میں عبادت کیلیے جانا چاہتی ہوں لیکن آئیے پہلے زوم کال کریں، مجھ پر بھروسہ کریں یہ چیٹ آپ کی بھلائی کیلیے ہے۔ براہ کرم مجھے اپنا موبائل نمبر دیں، میں شکر گزار رہوں گی ، شکریہ۔

Leave a reply