
ہاٹ لائن نیوز : محکمہ ماحولیات خیبرپختونخوا نے نئی تعمیرات اور سیاحتی مقامات پر پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے، سیاحتی مقامات ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر حبیب نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر پلاسٹک کے استعمال پر جلد پابندی عائد کر دی جائیگی، سیاحتی مقامات پر گاڑیوں سے فیس وصول کرنیکی تجویز بھی زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لیے استعمال کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ماحولیاتی تحفظ کونسل نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔








