سعودی عرب: 217 کلو نسوار پکڑی گئی

0
165
سعودی عرب: 217 کلو نسوار پکڑی گئی

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر قائم نسوار کی فیکٹری کو سیل کرکے بھاری مقدار میں نسوار قبضے میں لے لی گئی۔

جدہ میونسپلٹی کیجانب سے ایک غیر قانونی نسوار فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 217 کلو گرام نسوار قبضے میں لے لی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضبط شدہ نسوار مارکیٹ میں سپلائی کے لیے تیار تھی۔

رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران متعدد غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ان افراد نے اپنی رہائش گاہ میں نسوار بنانے کا کارخانہ بنا رکھا تھا، جہاں نسوار کے علاوہ شیشہ بھی تیار کیا جا رہا تھا۔

Leave a reply