
ہاٹ لائن نیوز : باکسر محمد وسیم مالٹا میں رینکنگ فائٹ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے جہاں صوبائی مشیر کھیل مینا مجید، سیکریٹری اسپورٹس طارق قمر بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یاسر بازئی نے ان کا استقبال کیا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پرتپاک استقبال پر حکومت بلوچستان کے مشکور ہیں، مستقبل میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے نام کرائیں گے، کوئٹہ کی عالمی رینکنگ کی فائٹ جیت کر خوشی ہے۔









