بھارت روس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک

0
167
بھارت روس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک

ہاٹ لائن نیوز : امریکہ اور یورپ کی شدید ناراضگی کے باوجود بھارت نے روس کی اسلحہ ساز تنصیبات کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اپنا کردار محدود کرنے کے بجائے بڑھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روس کو ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ممالک میں چین کے بعد بھارت دوسرا ملک ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین کی یہ خواہش اور کوشش رہی ہے کہ ہندوستان سمیت کوئی بھی ملک روسی اسلحہ ساز کمپنیوں کو ممنوعہ ٹیکنالوجی اور جوہری استعمال کا سامان فراہم نہ کرے۔

اس معاملے میں بھی مودی سرکار نے امریکا اور یورپ کی ناراضی کی پرواہ کیے بغیر روس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے سستا تیل خریدنے کا آپشن بھی استعمال کیا ہے۔

امریکہ اور یورپی یونین روس سے تیل نہ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے میں پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک دونوں خطوں کی جانب سے غیر معمولی دباؤ کا شکار ہیں لیکن بھارت اس حوالے سے کوئی دباؤ قبول کرنے کو تیار نہیں۔

Leave a reply