بلوچستان لبریشن آرمی کی مزدوروں کے قتل کی مذمت

0
163
بلوچستان لبریشن آرمی کی مزدوروں کے قتل کی مذمت

ہاٹ لائن نیوز : کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دکی میں کوئلے کی کان کے 21 مزدوروں کے قتل عام میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے شہر دکی میں جمعہ کے روز درجنوں حملہ آوروں نے کوئلے کی کانوں پر بندوقوں، راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں 21مزدور شہید ہو گئے تھے ۔

کئی خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں کالعدم بی ایل اے ملوث تھی، تاہم، دہشت گرد تنظیم نے ہفتے کے روز دیر گئے رائٹرز کو ایک ای میل میں کہا، “بلوچ لبریشن آرمی نےدکی میں 21 پشتون کارکنوں کو ہلاک نہیں کیا اور واضح کرتے ہیں کہ اس المناک واقعے میں ہماری تنظیم کا کوئی ہاتھ ہے۔

Leave a reply