
ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آج پی سی بی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کیمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پی سی بی کے بعض شعبوں کے ڈائریکٹرز اور دیگر حکام بھی شریک ہونگے۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان کے نام پر بھی غور کیا جائیگا۔








