کراچی ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

0
216
کراچی ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ہاٹ لائن نیوز : حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کیمطابق حادثہ اسٹیشن سے روانگی کے کچھ دیر بعد ریلوے یارڈ میں پیش آیا۔ خوش قسمتی سے بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے فوری بعد ریلوے کا تکنیکی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر لانےکا کام شروع کر دیا۔ بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a reply