
ہاٹ لائن نیوز : وزارت مذہبی امور نے غیر مسلم طلبہ کیلیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کیجانب سے جاری بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے تعلیمی وظائف کیلیے درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرائی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق اقلیتی طلباء کو آمدنی کا سرٹیفکیٹ، تعلیمی ادارے سے تصدیق اور ذاتی/مشترکہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔
ترجمان نے کہا کہ رواں مالی سال میں غیر مسلم طلبہ کے وظائف کیلیے 60 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔









