حکومت کا پولیس اختیارات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

0
155
حکومت کا پولیس اختیارات کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کی کابینہ کے آج کے اجلاس میں پولیس ایکٹ میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہیں۔ ترامیم کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا میں اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کا اختیار آئی جی پی خیبرپختونخوا سے واپس لے لیا جائے گا۔ جو کہ پرویز خٹک کے دور میں 2017 میں دی گئی تھی، ترامیم کی منظوری کے بعد یہ اختیارات واپس وزیر اعلیٰ کو چلے جائیں گے۔

کابینہ کے 16 نکاتی ایجنڈے میں صوبائی زکوٰۃ کونسل کی تشکیل، اسلحہ لائسنس ایکٹ میں ترامیم اور لاء آفیسرز کی تقرری کے ایکٹ پر بھی غور کیا جائیگا۔

کابینہ خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ ایکٹ میں ترامیم کی بھی منظوری دیگی، جیلوں میں خوراک کی فراہمی اور توانائی کے 5 منصوبوں کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جب کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دیگر اہم امور کی منظوری بھی شامل ہے۔

Leave a reply