
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی کی صورتحال اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ایک ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کیجانب سے جاری اعلامیے کیمطابق ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماعات اور پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 9 اکتوبر سے نافذ ہوگی جو 7 نومبر تک 30 دن تک نافذ رہے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔









