
ہاٹ لائن نیوز : کچن میں گیس کے دھوئیں کی وجہ سے اکثر دیواروں پر سیاہی جمع ہوجاتی ہے۔ جس سے نہ صرف دیواروں کو نقصان پہنچتا ہےبلکہ یہ آسانی سے صاف بھی نہیں ہوتا۔
لیکن آپ نیم گرم پانی اور صابن کی مدد سے کچن کی سیاہ دیواروں کو صاف کر سکتے ہیں۔ اس کیلیے پہلے دیوار کو قدرے گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔ اسکے بعد تھوڑا سا گرم پانی لیکر اس میں صابن ڈالیں۔ اب اس میں اسفنج بھگو کر خوب اچھی طرح سے نچوڑ لیں اور پھر اس کیساتھ دیوار کورگڑ رگڑ کر صاف کرلیں۔ ایسا کرنے سے دیوارپر لگے سیاہ دھوئیں کےتمام داغ آسانی کیساتھ صاف ہوجائیں گے۔









