ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟

0
184
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟

ہاٹ لائن نیوز : وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے واضح کیا تھا کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائیگی۔ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے نظام میں سست روی اور پیچیدگیوں کے باعث لوگوں کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کراچی چیمبر سمیت مختلف حلقوں نے ٹیکس کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ دریں اثناء مختلف ذرائع نے بتایا کہ توسیع کے قوی امکانات ہیں۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کیمطابق اس حوالے سے ایف بی آر کو ملک بھر سے ٹیکس بارز اور ایسوسی ایشنز کیجانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جسکے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا نظام ناکام ہوگیا۔ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں ممکنہ ایک ماہ کی توسیع کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

Leave a reply