
ہاٹ لائن نیوز : نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
وزیراعظم نےلیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک کوانٹرسروسزانٹیلی جنس کا نیاڈائریکٹر جنرل مقررکیاتھا۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ لیں گے جو ریٹائر ہونیوالے ہیں۔
سرگودھا سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایجوٹینٹ جنرل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے انتہائی اہم اور باصلاحیت آپریشنل کمانڈنگ آفیسرز میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین مقاصد کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی فوجی معاملات میں مہارت رکھتےہیں۔









