اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران مختلف ممالک کا واک آؤٹ

0
157
اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران مختلف ممالک کا واک آؤٹ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی وفد نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر واک آؤٹ کیا۔ نیتن یاہو کے سٹیج پر آتے ہی پاکستانی اور ایرانی سفارت کاروں سمیت درجنوں سفارت کار جنرل اسمبلی ہال سے باہر نکل گئے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب نیتن یاہو خطاب کے لیے پہنچے تو فلسطین نواز اور اسرائیل مخالف نعرے لگ گئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کےخطاب شروع کرتے ہی پاکستان سمیت مختلف ممالک نےاحتجاجاً واک آؤٹ کر دیا۔

Leave a reply