
ہاٹ لائن نیوز: اداکارہ جویریہ عباسی اپنے شوہر کو مداحوں کے سامنے لے آئیں۔
جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں دونوں کافی خوش مزاج نظر آ رہے ہیں۔
یہ تصاویر شادی کے دن کی ہیں۔ جس میں جویریا نے گلابی اور سنہری رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔
تصاویر کی سیریز میں جویریہ عباسی اور ان کے شوہر کی رسومات ادا کرتے ہوئے، کیک کاٹنا، شیشے کی طرف دیکھنا اور شادی کے کاغذات پر دستخط شامل ہیں۔









