
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹی منظور کر لی۔
ذرائع کیمطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس عامر فاروق کو چھٹی کی درخواست جمع کرادی، انہوں نے ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون، سیکرٹری چیف جسٹس اور رجسٹرار سمیت دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک کی چھٹی منظور کر لی گئی۔
اگرچہ نوٹیفکیشن میں 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک ایک ماہ کی چھٹی کا ذکر ہے لیکن یہ ایک قابل توسیع چھٹی ہے اور اسے دسمبر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔









