غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ ؛ تحقیقاتی کمیٹی قائم

0
178
غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ ؛ تحقیقاتی کمیٹی قائم

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا حکومت نے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کیمطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور سپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کریگی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ تیار کرکے 7 روز میں صوبائی حکومت کو پیش کریگی۔

Leave a reply