
ہاٹ لائن نیوز : وائلڈ لائف مینجمنٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واقع مونال ریسٹورنٹ کی عمارت کو مسمار کر دیا۔ حکام مارگلہ پہاڑیوں کے اس خوبصورت مقام کے قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کے مسکن کو بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمارت گرائی گئی۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل پارک میں ہوٹلوں کی وجہ سے جنگلی جانور شدید متاثر ہوئے، آلودگی، شور اور ٹریفک کے باعث جنگلی جانور مر رہے تھے۔
وائلڈ لائف کے ترجمان نے کہا کہ مارگلہ ایک ویو پوائنٹ ہو گا، ایک انفارمیشن سنٹر قائم کیا جائے گا اور یہ یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر کے لیے ریسرچ سنٹر ہو گا۔
وائلڈ لائف مینجمنٹ کے ترجمان کے مطابق تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کے بعد مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں جنگلی حیات دوبارہ امن سے رہ سکیں گی۔








