سینیٹ کے سابق ملازم کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

0
155
سینیٹ کے سابق ملازم کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے فیس بک پر توہین مذہب کے الزام میں چیچہ وطنی کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

25 سالہ نوجوان کیخلاف مقدمہ صدر چیچہ وطنی تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمس الحسن کی شکایت پر ہفتے کی شب درج کیا گیا۔ چک 107/12-ایل کا رہائشی اسلام آباد میں سینیٹ کا ملازم تھا لیکن حال ہی میں اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

پی پی سی کی دفعہ 295 (سی) اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 7 کے تحت درج ایف آئی آر کے مطابق، ملزم حضور کے خلاف نفرت انگیز مواد اپلوڈ کر رہا تھا۔ ایف آئی آر میں چار مختلف پوسٹس کا حوالہ شامل ہے جس میں ملزم نے اسلام کی مقدس شخصیات کیخلاف لکھا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اے ایس آئی شمس، عمران حیدر، کانسٹیبل مدثر جہانگیر اور ڈرائیور وکیل احمد چک 107/12-ایل لوئر باری دوآب کینال کے قریب معمول کے گشت پر تھے جب انہیں مشتبہ شخص کے فیس بک اکاؤنٹ پر توہین مذہب کا پتہ چلا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پوسٹس کے اسکرین شاٹس لیے اور انہیں یوایس بی پر محفوظ کر لیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں۔ ملزم کا والد سینیٹ میں کلرک کے طور پر کام کرتا تھا اور اس کی موت کے بعد ملزم ملازم تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ملزم اس وقت مفرور ہے اور گاؤں بھی نہیں آرہا ہے۔

Leave a reply