یوٹیوبر نے ویڈیو پر لائکس کے لیے بزرگوں کو بھی نہیں بخشا

لوگ ویڈیوز پر کم ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے تمام حدیں پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیسا کہ انڈیا میں ایک نوجوان نے بزرگ کے چہرے پر فوم اسپرے کر دیا۔
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے جھانسی میں ایلیٹ چترا فلائی اوور کے قریب بنائی گئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے اور نوجوان کی نقل و حرکت سے بزرگوں کو حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
اسپرے فوم ایک بزرگ کے چہرے کو ڈھانپ دیتاہے جسے سڑک کے بیچ میں اپنی سائیکل روکنی پڑتی ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یوٹیوبرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔









