
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں 9 مئی کا کوئی مشتبہ شخص نظر آیا تو کارروائی کی جائیگی جس کے بعد لاہور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود ہیں اور لاہور پولیس انکی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے، پولیس اہلکاروں کو حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک مل گیا ہے۔
حماد اظہر، جو 9 مئی کے مقدمات کے مرکزی ملزم ہیں، اس سے قبل بھی کئی جلسوں میں شرکت کر چکے ہیں۔








