
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف کا برطانوی بادشاہ چارلس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، چارلس سوم نے وزیراعظم کو آئندہ ماہ ہونیوالی دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
تفصیلات کیمطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کی خیریت بھی دریافت کی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس کیجانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں نوجوانوں کی ترقی کیے تعاون کو فروغ دینگے جب کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے رہنماؤں سے بات چیت ہوگی۔









