اے پی ایس حملے میں زخمی طالب علم کیلیےبرطانوی بادشاہ کا عظیم اعزاز

0
213
اے پی ایس حملے میں زخمی طالب علم کیلیےبرطانوی بادشاہ کا عظیم اعزاز

ہاٹ لائن نیوز : 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی طالب علم احمد نواز کو برطانیہ کے بادشاہ چارلس III نےاعزازی برٹش ایمپائرمیڈل سے نوازا ہے۔

احمد نواز نے ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ اعزاز برطانیہ کے عظیم ترین اعزازات میں سے ایک ہے۔ “یہ اعزاز میرے غیر متزلزل عزم اور دنیا بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے شعبے میں برسوں کی خدمات کا اعتراف ہے”۔

انہوں نےمزیدکہاہےکہ “اس سفر کو جاری رکھنےکا میرا عزم مضبوط ہوا ہے اور میں آنیوالے سالوں میں بہت سےنوجوانوں کومزیدباختیاربناتارہوں گا۔”

Leave a reply