سرکاری سکول انتظامیہ ٹینٹ میں پڑھانے پر مجبور

0
212
سرکاری سکول انتظامیہ ٹینٹ میں پڑھانے پر مجبور

ہاٹ لائن نیوز : ضلع بدین میں بارش کے باعث گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول پیرو لاشاری کی عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا جب کہ انتظامیہ نے سکول کے احاطے میں ٹینٹ لگا کر بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا۔

ضلع بدین میں حالیہ بارشوں کے دوران ہونے والی تباہی کے اثرات اب ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، بدین کے نواحی علاقے پیرو لاشاری میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کی عمارت کو ورکس اینڈ سروسز نے خطرناک قرار دے دیا ہے جس کے بعد اسکول انتظامیہ کی جانب سے اسکول کے احاطے میں ٹینٹ لگا کر بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔

اسکول میں 1500 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی حالت دیکھ کر خوف کے باعث بیشتر بچوں نے اسکول آنا چھوڑ دیا ہے جب کہ اسکول کے گراؤنڈ میں بارش کا پانی اب بھی موجود ہے۔

سکول میں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور سکول کی عمارت کی مرمت کی جائے تاکہ وہ کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔

Leave a reply