
ہاٹ لائن نیوز : شوہر کے انتقال کے بعد پاکستان کی سینئر ڈرامہ آرٹسٹ شگفتہ اعجاز کا پہلا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
یہ یادگار پیغام شگفتہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم شوہر کی ویڈیو کیساتھ پوسٹ کیا تھا۔ ویڈیو میں انکے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بیٹی کے بال بڑی محبت سے بنارہے ہیں۔
اس پوسٹ پر اداکارہ نے اپنے آنجہانی شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
پوسٹ وائرل ہوتے ہی شوگفتہ اعجاز کے مداح انکےشوہر کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔









