پی ٹی آئی کاایک اور رہنماگرفتار

0
180
پی ٹی آئی کاایک اور رہنماگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رہنما علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کیمطابق پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a reply