
ہاٹ لائن نیوز: بیکنگ سوڈا قدرتی طور پر پاؤں میں جذب ہونے والی نمی کو خشک کرنے اور پاؤں کی بدبو دور کرنے کے ساتھ ساتھ فنگس کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کے لیے بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے جسم کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ اب اس پیسٹ کو دس منٹ بعد دھو لیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بیکنگ سوڈا کو پانی سے بھری بالٹی میں ملا کر اس میں اپنے پیروں کو دس منٹ تک بھگو دیں۔









