
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں آئینی ترامیم کی منظوری پر مشاورت، رابطے اور لابنگ تیز، حکومت اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان معاملات طے نہ ہوسکے، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاسوں میں وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل ریفارمز میں تبدیلی تمام اجلاسوں میں معاملات طے ہونے پر ہی پیش کی جائے گی جب کہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔
حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان معاملات طے نہ ہوسکے تو امکان ہے کہ حکومت آج آئینی ترمیمی بل پیش نہیں کرے گی۔
خصوصی کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدارت 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اس سے پہلےیہ اجلاس 10بجےہوناتھا۔









