
ہاٹ لائن نیوز : اپنے پیروں کو دھونا نہ صرف حفظان صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاؤں میں پسینہ زیادہ آتا ہے، اگر آپ فنگل اور بیکٹیریل انفیکشن سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے پیروں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
ماہرین صحت کے مطابق باقاعدگی سے پاؤں دھونے سے آپ کی تھکاوٹ دور ہوتی ہے اور آپ کے دماغ کو سکون ملتا ہے، اس سے آپ کے خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے۔









