افغانستان ایک بار پھر داعش کے حملوں سے لرز اٹھا

0
170
افغانستان ایک بار پھر داعش کے حملوں سے لرز اٹھا

ہاٹ لائن نیوز : افغانستان کے صوبہ دائی کنڈی میں داعش کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی داعش نے دارالامان کے جنوب مغربی علاقے پر حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔ اب تازہ واقعے میں 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ دائی کنڈی میں دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے حملے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت داخلہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Leave a reply