
ہاٹ لائن نیوز : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر عزیز بھٹی کے احساس فرض، غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے بہادرانہ اقدامات نے بے شمار لوگوں کو بہادری اور قربانی کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔
آئی ایس پی آر کیمطابق پاکستان کی مسلح افواج میجر عزیز بھٹی کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جس نے نوجوان نسل کو عزت اور وقار کے ساتھ ملک کا دفاع کرنے کی تحریک دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانیوں کا خمیازہ ہمت اور استقامت کے ساتھ برداشت کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئیے میجر عزیز بھٹی نشان حیدر اور اپنے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔









