
ہاٹ لائن نیوز : چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
قومی ٹیم نے جاپان کو سخت مقابلے میں دو ایک سے شکست دی۔ پاکستان کیجانب سے سفیان خان اور ندیم احمد نے ایک ایک گول کیا۔ ملائیشیا اور کوریا کیخلاف قومی ٹیم کا میچ برابر رہا۔
پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ کل میزبان چین کیخلاف کھیلے گی۔








