
ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ روز کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ذہنی معذور خاتون نے مبینہ طور پر 8 سالہ بچے کو نالے میں پھینک دیا۔ بچے کی تلاش کے لیے امدادی ٹیموں کا آپریشن جاری تھا تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بچے کی لاش مل گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو رسی کی مدد سے نہر سے نکالا گیا ہے۔ بچے کے نہر میں گرنے کی اطلاع شام 7 بج کر 13 منٹ پر موصول ہوئی۔ رات ایک بجے تک بچے کی تلاش جاری رہی۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ رات کو اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا تاہم صبح روشنی کے ساتھ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔ 15 گھنٹے بعد بچےکی لاش نالےسےنکال لی گئی ہے۔








