
ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ٹک ٹوکر علی حیدرآبادی اور ان کی اہلیہ زینب علی کو روتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں زینب اپنے تمام مداحوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی ہے اور انکشاف کرتی ہے کہ ان کے شوہر علی حیدرآبادی کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ، جس کے 20 ملین سے زیادہ فالوورز تھے، بند کر دیا گیا ہے۔
زینب علی نے بہت روتے ہوئے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہیش ٹیگ “ان بین اکاؤنٹ” کے ساتھ اور علی کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے میں ہماری مدد کریں۔








