
ہاٹ لائن نیوز : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے پارٹی رہنماؤں اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس نئی پیش رفت کو ملکی سیاست میں ہلچل سے جوڑا جا رہا ہے۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ اپنی اپنی دھنیں چھوڑ دیں، قومی مفاد کے لیے متحد ہو جائیں، پارلیمنٹ مسائل سے نکلنے کیلیے قومی ایجنڈا طے کرے۔
ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلیے سیاسی منظر نامے پر ہلچل شروع ہو گئی۔ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی ودیگر نے ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاست دان ذاتی مفادات اور تعصبات چھوڑ کر قومی مفادات کو ترجیح دیں، قومی رہنما سیاسی و معاشی استحکام کیلیے آگے آئیں۔ قومی ایجنڈا طے کریں۔









