
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کیاہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 7 ستمبر 1965ءکادن پاک فضائیہ کی تاریخ کاایک روشن باب ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ قائم کیا۔راشد منہاس شہید نے جرات، بہادری اور بہادری کی داستان رقم کی،پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے۔








