
ہاٹ لائن نیوز : بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 10 سالہ بچے نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
میڈیا رپورٹ کیمطابق الجزائر نے مضمیر داؤد بین الاقوامی حسن تلاوت مقابلہ کا انعقاد کیا جس میں دنیا کے 15 ممالک کے قرآن حفظ کرنے والے بچوں نے شرکت کی۔
بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی سوات کے رہائشی 10 سالہ محمد بشار نے کی، جس نے مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کی اور 1500 ڈالر کی انعامی رقم بھی جیتی۔
رپورٹ کیمطابق محمد بشار کی بین الاقوامی مقابلےمیں کامیابی نےپاکستان اور الجزائر کےدرمیان مضبوط ثقافتی اورروحانی تعلقات کو اجاگر کیاہے۔









