خود کو ڈی ایس پی بتانے والا ملزم پکڑا گیا

0
271
خود کو ڈی ایس پی بتانے والا ملزم پکڑا گیا

ہاٹ لائن نیوز : نارتھ کراچی اجمیر نگری پولیس نے شہر قائد میں وزیراعظم کا پروٹوکول آفیسر اور پولیس ڈی ایس پی ہونے کا دعویٰ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کیمطابق خود کو پولیس ڈی ایس پی کہلانے والے ملزم کی شناخت حفیظ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، واکی ٹاکیز اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم وزیراعظم کا سیکرٹری اور ان کا پروٹوکول افسر ہونے کا ڈھونگ رچاتا تھا، ملزم اس سے قبل بھی تھانہ پاکستان بازار میں گرفتار ہوچکا ہے۔

Leave a reply