تل ابیب میں لاکھوں افرادکااحتجاج ، ہڑتالیں شروع

0
183
تل ابیب میں لاکھوں افرادکااحتجاج ، ہڑتالیں شروع

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں 5 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور یرغمالیوں کے اہل خانہ کی اپیل پر مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ پولیس کیساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

مظاہرین نے نیتن یاہو سے غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا جب کہ تل ابیب میں مزدور یونینوں نے آج عام ہڑتال کی کال دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں 500,000 شہری نیتن یاہو کی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔

Leave a reply